مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2018 کے دفاعی اخراجات میں بھارت نے 3 اعشاریہ ایک فیصد اضافہ کیا ہے جس کے بعد بھارت کا مجموعی دفاعی بجٹ کا حجم ساڑھے 66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کا دفاعی بجٹ 2 اعشاریہ 6 فیصد اضافے سے ایک ہزار 822 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ، پوری دنیا کا 60 فیصد دفاعی بجٹ امریکہ ، چین، سعودی عرب، بھارت اور فرانس نے استعمال کیا ہے۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2018 کے دفاعی اخراجات میں بھارت نے 3 اعشاریہ ایک فیصد اضافہ کیا ہے جس کے بعد بھارت کا مجموعی دفاعی بجٹ کا حجم ساڑھے 66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
News ID 1890345
آپ کا تبصرہ